تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ولید رضا شہیدی

حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ولید رضا شہیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) طلباء اسلام کراچی کے سرپرست اعلیٰ محمد ولید رضا شہیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، سرپرست عمیر اکبر عطاری، صدر معیز مصطفی ، نائب صدر اسامہ احمد، شاہزیب الہی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ پیٹرول بحران کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، سفید پوش افراد پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت سفید پوش افراد کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت تعلیم کا بجٹ بڑھائیں، تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرکے طلباء کا اسکالرشپ دی جائے۔ مستحق طلباء اور پوزیشن ہولڈرز کو اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کی جائے۔ جیسے ہی پٹرول کے نرخوں میں کمی ہوئی پٹرولیم کمپنیوں نے پٹرول نایاب کردیا جبکہ کمپنیوں کے کروڑوں لیٹر کا اسٹاک موجود تھا پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر وفاقی حکومت نے پٹرولیم کمپنیوں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا جو ان کے ایک دن کے جیب خرچ سے بھی کم ہے، عوام کو بتایا جائے کہ اس ٹیکنیکل گیم سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک بنگلہ دیش اور سری لنکا کی مثالیں دیکر عوام کو بے وقوف نہ بنایاجائے، وفاقی حکومت پیٹرول مافیا کی طرح تمام مافیا کیخلاف کارروائی کرے ۔ ذخیرہ اندوز اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جام پور شہر سے بھاری ٹریفک کے گزرنے سے ہونے والے حادثات سے ہمارے کندھے اب لاشے اٹھانے سے تھک چکے ہیں۔ عبدالرزاق راجہ
https://www.nopnewstv.com/our-shoulders-are-now-tired/

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے