Home/اہم خبریں/سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات میثاق استحکام تعمیر و ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب و دیگر کا مشترکہ بیان
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات میثاق استحکام تعمیر و ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب و دیگر کا مشترکہ بیان
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، سیف یار خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات میثاق استحکام تعمیر و ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر قوم کے اجتماعی مفاد میں یکجہتی و یک آواز ہونے سے نا صرف قوم کا حوصلہ بلند ہوا بلکہ مسائل کے حل کی جانب سفر کی ابتدا ہے۔ پاکستانی قوم اور شہر کے استحکام تعمیر و ترقی کے لئے اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے جب قوم کی خواہش ہے کہ مسائل کے حل کے لئے ایک ہو جایا جائے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ مسائل کے حل کے ادراک و قوم کی رائے کا احترام کرتے ہوئے یکجہتی و اتحاد کے راستے پہ چلا جائے۔ قوم ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات کو امید کی کرن کے طور پہ دیکھ رہی ہے مسائل و پریشانی میں گھری عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام دوستوں اور بھائیوں کو اس موقعہ کو اتحاد و یکجہتی کی نوید سنا کر اپنے ذمہ دارانہ رویہ کے اظہار کی ضرورت ہے۔ حالیہ دنوں میں جو آواز مشترکہ جدوجہد کی لگائی گئی اس سلسلے میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے مثبت رد عمل کو لائق تحسین و قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد و یکجہتی کی سوچ کو آگے بڑھایا جائے گا۔