تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خود محافظ کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈور کھیلوں کے مقابلے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشیل ویلفیئر مسرت نسرین تھیں

خود محافظ کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈور کھیلوں کے مقابلے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشیل ویلفیئر مسرت نسرین تھیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) خود محافظ آرگنائیزیشن کے دو سال مکمل ہونے پر ایک روزہ انڈور کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کک باکسنگ، سیلف ڈیفنس، اینیمل ڈیفینس اور آرچری شامل تھے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹرینرز اور پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل ٹینس امپائر قدسیہ راجہ نے شرکت کی، تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشیل ویلفیئر مسرت نسرین تھیں۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مسرت نسرین نے کہا کہ خود محافظ کی کاوشوں کو سراہا اور ٹریننگ سیشنز کو جاری رکھنے کیلئے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر سی ای او خود محافظ عمر حسن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ لوگوں میں سیلف ڈیفینس جذبہ جاگ رہا ہے۔

ٹرینرز کا کہنا تھا کہ خواتین کے اندر سیلف ڈیفنس سیکھنے کا جذبہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر خود محافظ کی دوسری سالگرہ کا کیک بیت المال کے سب سے چھوٹے بچے نے کاٹا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خود محافظ ایک قومی سلامتی کا مقصد رکھتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے