Home / اہم خبریں / اومیگا اور ممبا اسکواڈ نے ہنڈا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

اومیگا اور ممبا اسکواڈ نے ہنڈا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ڈبلیو اے کے زیر اہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری پہلے ہنڈا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دو کواٹر فائنلز مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے کواٹر فائنل میں میچ کے آخری پانچ سکینڈ میں اومیگا کے اسٹار کھلاڑی عباس عابد کے کے نے گیند باسکٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اس میچ میں اومیگا کلب نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کی معروف ٹیم کراچی باسکٹ بال کلب کو 47-48 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کی جانب سے عباس عابد کے کے نے 4 تھری پوائنٹر کی مدد سے 21 تیمور ظہیر نے 12 اور حسن طفر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے جہازیب عباسی نے 19 دانیال احمد نے 14 اور وجیہہ عباس نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ کلفٹن نے بلیک ممبا کارساز کو ٹورنامنٹ کے ہائی اسکورنگ مقابلے میں 61-66 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبا اسکواڈ کی جانب سے محمد طحہ خٹک نے 5 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 28 سعد خان نے 19 اور کینتھ جانسن نے 13 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد بہزار نے انفرادی طور پر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور کیا اور 6 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 34 علی حسن نے 12 اور محمد طحہ جونیئر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں ظفر اقبال، عامر غیاث، زاہد ملک اور سید مصنف شاہ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ کے آخری دو کواٹر فائنلز جمعرات (آج) اور سیمی فائنلز جمعہ 26 فروری کو کھیلے جائینگے سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی ڈی ایم سی ساؤتھ کے ڈائریکٹراسپورٹس، پی او اے کے میڈیا کوآرڈینٹر ایس او اے کے نائب صدر اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر آصف عظیم ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے