اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: تھالی کا بیگن!!!! تحریر: سہیل یعقوب
https://www.nopnewstv.com/eggplant-on-the-plate
اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی۔
![]()