تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پولیس کا منشیات فروش ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، دو ملزمان گرفتار چرس اور شراب برآمد

نوشہرو فیروز پولیس کا منشیات فروش ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، دو ملزمان گرفتار چرس اور شراب برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) نوشہرو فیروز پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروش ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر مورو پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم محمد مراد/ پپی کورائی کے قبضے سے 1170 گرام چرس برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کے ڈکیتی ایکٹ کے ایک مقدمہ میں روپوش بھی ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں محراب پور تھانہ کی پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کامران/ کامی ملک کے قبضے سے 5 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے