Home / Home / ضلع ساہیوال میں اساتذہ نے بڑی ریلی نکال کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، پنشن، نجکاری، گریجویٹی اور لیو اینڈ کیشمنٹ پالیسی پر شدید تنقید

ضلع ساہیوال میں اساتذہ نے بڑی ریلی نکال کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، پنشن، نجکاری، گریجویٹی اور لیو اینڈ کیشمنٹ پالیسی پر شدید تنقید

 

ساہیوال (مقصود احمد سندھو) ضلع ساہیوال میں اساتذہ نے بڑی ریلی نکال کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، پنشن، نجکاری، گریجویٹی اور لیو اینڈ کیشمنٹ پالیسی پر شدید تنقید، ریلی میں ضلع بھر سے میل اینڈ فی میل اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے ملازمین کی طرف سے نکالی گئی ریلیوں میں سے اسے ساہیوال کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا۔ مقررین نے ترامیم کی واپسی، ایس ایس ایز، اے ای اوز کی مستقلی اور قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شدید نعرے بازی کی گئی اور نئی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پالیسیوں کوفوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئے پروگرام کو ملازمین کے معاشی قتل اور غریب بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف قرار دیا۔ مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اگیگا رہنماء چئیرمین ڈاکٹر شہزاد فریدی عابد موسی جتوئی جنرل سیکرٹری عابد شجاع ملہی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال اور فیضان خالد ڈوگر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے