ریلی میں محمد اکبر بٹ، بوبی گجر، ولی عہد خان، نواز بٹ،طارق احمد، شہباز محمود، عامر شفاقت سمیت دیگر شریک
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے قافلہ کی قیادت بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے کی۔ جبکہ عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے قافلہ کی قیادت مرکزی چیئرمین چوہدری آصف محمود وڑائچ نے کی۔ ریلی میں صحافیوں سمیت سماجی و کاروباری اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ، ڈویژنل صدر لاہور مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن بوبی گجر، نواز بٹ، محمد رفیق چوہدری، ملک طارق احمد، محمد شہزاد، رب نواز بلوچ، راشد راٹھور، کاشف بٹ، عرفان، زعیم ابرار، عبدالرشید سندھو، شہباز محمود، عامر شفاقت، قاسم گجر، سید فاران جاوید، میاں عبداللہ، افتخار بھٹی، عباس علی بھٹی، طارق سندھو، حافظ راشد، عابد علی بھٹی، عدنان بھٹی، علی مرتضیٰ، باوا بٹ، مبین شاہ، عدیل، اعجاز بٹ، محمد اظہر، محمد اصف، عینی باجوہ، گوہر، بلال مغل، اظہر گجر، عباس جٹ، عقیل جٹ، زمان جٹ، محمد ارشد، رانا وسیم، ولی عہد خان، رانا دانش، شاہد بخاری، عمر اقبال، غضنفر حسین، عمردراز، کامران خان، فہیم جبار، آصف علی، اقبال خان، محسن علی، خرم بٹ، جبار چوہدری، کاشف عقیل، اسد علی، حسن خان، دانش ہاشمی، سمیت دیگر شامل تھے۔ ریلی کا آغاز نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹریٹ سے کیا گیا جوکہ لاہور پریس کلب سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شرکاء کی جانب کشمیر بنے گا پاکستان کہ فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اُٹھی۔ اس موقع پر بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کا ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کہ عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔ فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم اپنی شہہ رگ پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔