تازہ ترین
Home / Home / ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ چوہدری سے سینئر صحافی پریس کلب کمالیہ محمد ندیم خان کی ملاقات۔

ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ چوہدری سے سینئر صحافی پریس کلب کمالیہ محمد ندیم خان کی ملاقات۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ چوہدری سے سنیئر صحافی پریس کلب کمالیہ محمد ندیم خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں امراض قلب میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ بد پرہیزی اور مرغن غذائیں ہیں۔ ہمیں اپنے صحت مند زندگی کے لئے متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے تا کہ کسی بھی بیماری سے مبتلا ہونے سے بچا جا سکے۔ سنیئر صحافی محمد ندیم خان نے ان کے مفید مشوروں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلا شبہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ ایک نفیس انسان ہیں جو کہ پچھلے 30 سال سے اس شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور مریضوں کے ساتھ نہایت دوستانہ ماحول میں ملاقات کرتے ہوئے ان کا علاج معالجہ کرتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے