انتظامیہ غافل، رشوت عروج پر، مریضوں کے لواحقین ذلیل و خوار۔
زمہ دار کون؟
لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کا آپریشن تھیٹر کسی پرائیویٹ ہسپتال سے کم نہیں۔
آپریشن تھیٹر کا عملہ مریضوں کے لواحقین سے آپریشن کے نام پر ہزاروں روپے کا سامان منگوا کر ہتھیانے لگے۔
آپریشن ہو جانے کے بعد بھی چھوٹے عملے کو پانچ سے چھ ہزار روپے دے کر وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے۔
پیسے نہیں دینے تو اپنا مریض وارڈ میں خود شفٹ کر لو۔(چھوٹا عملہ)
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے چھوٹا عملہ ماہانہ رشوت کے طور پر ندیم نامی (خلاصی) قائم مقام سینٹری انسپیکٹر کو تھیٹر میں ڈیوٹی کرنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔
پوچھنے پر چھوٹے عملے نے جواب دیا کہ ماہانہ پیسے نہ دیں تو ڈیوٹی کرنا مشکل کر دیتے ہیں۔
مریضوں کے لواحقین کی سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ سے ہسپتالوں میں رشوت ختم کرنے اور مریضوں کے لیے مفت ادویات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان تمام معاملات پر ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال نے انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔