تازہ ترین
Home / Home / وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی تیمور خان خٹک سے ملاقات۔ ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی تیمور خان خٹک سے ملاقات۔ ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

چارسدہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک سے ان کے ہجرے میں ملاقات ہوئی دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے تیمور خان خٹک کی عوامی و فلاحی خدمات کو سراہا۔ اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اٹلی میں پاکستان کی بہترین ترجمانی پر انکو مبارکباد پیش کی اور پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

نیپال میں خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کی 100 ٹن امداد روانہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیپال میں حالیہ شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے