تازہ ترین
Home / Home / پنجاب کی ثقافت اپنے اندر وسعت رکھتی ہے جو کہ قدیم اور جدید دور کا بہترین امتزاج ہے: ایم افضل چوہدری

پنجاب کی ثقافت اپنے اندر وسعت رکھتی ہے جو کہ قدیم اور جدید دور کا بہترین امتزاج ہے: ایم افضل چوہدری


ہماری تہذیب اور ثقافت کو آئین کے مطابق پروان چڑھانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) پنجاب کی ثقافت اپنے اندر وسعت رکھتی ہے۔ جو کہ قدیم اور جدید دور کا بہترین امتزاج ہے۔ آج کی اس تقریب کا مقصد اپنے روایتی ورثہ کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو پنجاب کے ثقافتی رنگوں سے روشناس کروانا ہے۔ یاد رہے کہ صوفیاء کرام نے جو محبت کا پیغام اس دھرتی کی زبان پنجاب میں دیا وہ عام ہو گا۔ اس طرح نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان میں ہم آہنگی کی فضاء مزید مضبوط ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے بسلسلہ پنجاب کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی، سیاسی راہنما سابق اقلیتی کونسلر اشرف جان سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلچر ڈے منانے کا مقصد ہماری نیو جنریشن کو ہمارے بزرگوں کی پنجابی ثقافت، زبان و لباس اور کلچر کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ آج کے جدید دور میں ہم اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے درمیان ہمارے اسلاف کا احترام ختم ہو گیا ہے۔ ہماری تہذیب اور ثقافت کو آئین کے مطابق پروان چڑھانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ تقریب میں عثمان سیالوی، عبدالرحمٰن زاہد، مشتاق احمد، منظور انصاری، الطاف حسین، وہیب شہزاد، عدیل جان سندھو اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے