تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راوَ تسلیم اختر کا شکایات پر لیٹ عملدرآمد کا نوٹس

راوَ تسلیم اختر کا شکایات پر لیٹ عملدرآمد کا نوٹس

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راوَ تسلیم اختر کا شکایات پر لیٹ عملدرآمد کا نوٹس اور اظہار برہمی ۔ تفصیلات کے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راوَ محمد تسلیم اختر کی زیر صدارت افسران و اہلکاران میونسپل کمیٹی ایک اجلاس بسلسلہ شکایات منعقد ہوا جس چیف آفیسر راوَ حامد رضا، جملہ سب انجینئرز و اہلکاران نے شرکت کی ۔ راوَ محمد تسلیم اختر نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔ کسی بھی اہلکار نے اس سلسلہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا یا جان بوجھ کر شکایت پر عملدرآمد کو لیٹ کیا وہ کسی رعائیت کا مستحق نہ ہوگا ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے