تازہ ترین
Home / اہم خبریں / واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق، حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی فرم کی جانب سے کیا گیا

واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق، حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی فرم کی جانب سے کیا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق، حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی فرم کی جانب سے کیا گیا، سافٹ ویئرز کی مدد سے واٹس ایپ پر ’ٹارگٹڈ‘ حملوں کا انکشاف ہو ا ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ میں پائی جانے والی کمزوری کے ذریعے کچھ صارفین کے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر کے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کیے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے نظام میں ایک بڑی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سائبر حملہ کیا گیا اور کچھ ’مخصوص صارفین‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بتانا ممکن نہیں کہ کتنے صارفین اس حملے سے متاثر ہوئے تاہم اس کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے والے لوگ ٹارگٹ کیے گئے تھے۔ اخبار فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے بنائے گئے سافٹ ویئر سے کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ، (نوپ نیوز انٹرنیشنل) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے