Home / اہم خبریں / دسویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت نور کی برسات آج بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی۔

دسویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت نور کی برسات آج بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی۔

محفل نعت میں ملک بھر سے نعت خواں شرکت کریں گے۔ بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء کو عمرہ ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) محلہ چڑھ حشمت چوک کمالیہ میں دسویں سالانہ اعظیم الشان محفل نعت نور کی برسات آج 4 اپریل 2019 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی۔ محفل نعت میں ملک بھر سے نعت خواں شرکت کریں گے۔ بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء کو عمرہ ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چڑھ حشمت چوک کمالیہ میں خادم حسین المعروف پپو پرنس، انجمن جشنِ نور محمد کے زیر اہتمام 10ویں سالانہ محفل نعت نور کی برسات آج 4 اپریل 2019 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء امام جامع مسجد غوثیہ چشتیہ محمد سلطان عطاری قادری کی زیر نگرانی منعقد ہوگی۔ محفل نعت میں ملک بھر سے نامور نعت خواں شرکت فرمائیں گے۔ محفل میں مشہور زمانہ نامور نعت خواں محمد شہباز سمیع آف وہاڑی ( پولیس والے) خصوصی تشریف لا رہے ہیں۔ محفل نعت میں شریک افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی 25 عدد کنزالایمان اورعمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا ۔ محفل کے بعد لنگر مصطفائی عام ہوگا۔ محفل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محفل کا اہتمام خادم حسین المعروف پپو پرنس، انجمن جشنِ نور محمد اور اہل علاقہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے