کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) زیڈ اے اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ بدر جعفری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں نیو کراچی جیم خانہ نے طلحٰہ ابراہیم کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت یونائیٹڈ اسپورٹس کو باآسانی 82 رنز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، نیو کراچی جیم خانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 39۰3 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی طلٰحٰہ ابراہیم نے 50 رنز، عمار ریاض نے 37 رنز صدیق جمال نے 27 رنز اور وجیہہ فواد نے 23 رنز اسکور کئے سعد سخاوت، سہیل رفیق اور زین العابدین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ اسپورٹس کی پوری ٹیم 29۰5 اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی زین العابدین نے 26 رنز اور ارسلان خان نے 18 رنز اسکور کئے طلحٰہ ابراہیم نے صرف 18 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور جاوید جعفری نے سرانجام دئیے جبکہ آفاق زاہد آفیشل اسکورر تھے۔
ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے قذافی جیم خانہ کو 57 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ڈھاکہ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز اسکور کئے ظفر خان نے 54 رنز، عبدالودود نے 32 رنز شاکر خان نے 26 رنز اور محمد ابراہیم نے 24 رنز اسکور کئے ناصر خان نے چار، سلمان خان اور اسد مبین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں قدافی جیم خانہ کی پوری ٹیم 36۰1 اوورز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اسد مبین نے ناقابل شکست 37 رنز، محمد عاقل انصاری نے 35 رنز اور محسن عباس نے 34 رنز اسکور کئے ابراہیم جونئیر، عبدالودود اور محمد ابراہیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عادل اقبال اور واصف جمال نے سرانجام دئیے جبکہ آفاق زاہد آفیشل اسکورر تھے۔