Home / اہم خبریں / ٹریکٹر ریلی والے حساب دیں 3200 کسانوں کے ٹریکٹر کہاں فروخت کیے۔ حلیم عادل شیخ

ٹریکٹر ریلی والے حساب دیں 3200 کسانوں کے ٹریکٹر کہاں فروخت کیے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے حلیم عادل شیخ کے درج دہشتگردی کے کیسز پر وفاقی حکومت کی جانب سے جی آئی ٹی بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے عدالت نے حکم دیا کہ جی آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کیس کی کارروائی چلائی جائے گی عدالت نے 15 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کی تاریخ دے دی۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے جی آئی ٹی کو تمام ثبوت پیش کر دیئے ہیں عدالتوں پر یقین ہے جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے پہلے بھی جھوٹے کیسز میں باعزت بری ہوچکا ہوں سارے کیسز سیاسی ہیں پیپلز پارٹی والوں نے انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بنائے ہیں۔ سندھ میں زرداری مافیا کو بے نقاب کرنے کی سزا مجھ کو دی جارہی ہے مہینے میں چار دن عدالتوں میں ہوتا ہوں جبکہ سندھ میں دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں سندھ میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے سندھ میں اکثر طور پر عدالتوں میں قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں پیشی پر آئے ہوئے لوگوں کو آسانی سے نشانہ بنا دیا جاتا ہے پولیس عدالتوں میں سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ایس ایس یو پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہ عام پولیس سے بیس ہزار زیادہ ہے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن یہ فورس کہیں نظر نہیں آتی ایس ایس یو کو زرداری فورس بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی جیم خانہ اور ڈھاکہ اسپورٹس بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، طلحٰہ ابراہیم کی آل راؤنڈ کارکردگی
https://www.nopnewstv.com/new-karachi-gymkhana-and-dhaka ‎

حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلز پارٹی کس منہ سے کسانوں کے لئے ٹریکٹر مارچ کروا رہی ہے پیپلز پارٹی پہلے کسانوں کو 3200 ٹریکٹروں کا حساب دیں جو کسانوں کے نام پر نکلوا کر مارکیٹ میں بیچے گئے یہ لوگ غریب کسانوں کے نام سے ٹریکٹر اسکیم بنا کر جعلسازی کر کے کھا گئے اربوں روپے سبسیڈی ٹریکٹر اسکیم پر دیکر ہڑپ کئے گئے اومنی گروپ کے ذریعے کسانوں کے ٹریکٹر پر جعلسازی کی گئی راشن تقسیم کے نام پر کسانوں سے شناختی کارڈ لئے گئے انہیں شناختی کارڈ پر ٹریکٹر نکوا کر سبسیڈی کی رقم ہڑپ کی گئی کسانوں کے نام پر احتجاج کرنے والے بتائیں آج تک کسانوں کو گندم کا باردانہ کیوں نہیں دیا گیا کسانوں کے نام پر آنے والا باردانہ بھی مارکیٹ میں بیچا گیا سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو مقرر نرخ نہیں دیا جاتا سندھ میں ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی نہیں ملتا غریب کسانوں کا پانی چوری کر کے اپنی زمینیں سیراب کروائی جاتی ہیں غریب کاشتکاروں کے ٹریکٹر ہڑپ کرنے والے کس منہ سے ٹریکٹر ریلیاں نکال رہے ہیں وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں کسان کارڈ جس کے ذریعے کھاد، بیج پر کاشتکاروں کو سبسڈی مل رہی ہے لیکن سندھ حکومت نے کسانوں سے سب کچھ چھین لیا ہے کسانوں کے نام پر اسکیمیں بنا کر اپنوں کو نوازا گیا پیپلز پارٹی اس وقت کسان دشمن عوام دشمن پارٹی بن چکی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے 27 فروری کو گھوٹکی تا کراچی تک مارچ کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور کالے قانون کے خلاف مارچ کی جائے گی مارچ میں مخدوم شاہ محمود حسین قریشی بھی شریک ہونگے پی پی والوں کے ٹانگیں حیدرآباد تک جاتے کانپ جاتی ہیں اسلام آباد تک کس طرح مارچ کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پہلی بار سندھ کا بجٹ بغیر اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے پاس کروایا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے