تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ بلوچستان کی ٹیم چیمپیئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فائنل میچ ہفتہ بٹہ کنڈی میں دن دس بجے جبکہ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر و خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر خلیق الرحمن ہونگے۔ جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ بٹہ کنڈی میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دے کر اپنے فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے دونوں سیٹ میں بلوچستان نے 11-25 اور 21-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ 0-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ خیبرپختونخوا نے دونوں سیٹوں میں 14-25 اور 15-25 سے فتح حاصل کی۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز چیمپیئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد حسین نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، رکن مجلس عاملہ رانا تنویر احمد، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا، پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سجاد اکبر، بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ، اسلام آباد تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین اور آزاد جموں و کشمیر تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر عرفان مغل اور خیبرپختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیع اللہ مروت کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی روز 9 میچز کھیلے گئے۔ پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 0-2 سے، پاکستان پولیس نے اسلام آباد کو 0-2 سے، بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 1-2 سے، سندھ نے آزاد جموں و کشمیر کو 0-2 سے، خیبرپختونخوا نے پاکستان پولیس کو 0-2 سے، سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے، بلوچستان نے اسلام آباد کو 0-2 سے، خیبرپختونخوا نے پاکستان پولیس 0-2 سے، پنجاب نے پاکستان واپڈا کو 0-2 سے کو ہرا دیا۔ اسی طرح لیگ میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں نے نیشنل مینز تھرو بال چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے روز لیگ کے تین میچ اور سیمی فائنل مقابلے منعقد ہوئے، لیگ میچز میں بلوچستان نے پاکستان پولیس کو 0-2 سے، پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 0-2 سے اور سندھ نے پاکستان واپڈا کو ہرا دیا۔ چیمپیئن شپ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئر کے تعاون سے کھیلی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے