Home / اہم خبریں / دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی

دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی

لاہور (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پیروی کرتے ہوئے بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دے دی جس سے دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ واہگہ بارڈر پر روزانہ ہزاروں شہری پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی روایتی پریڈ دیکھنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری۔ مسجد الحرام میں دوبارہ سے اعتکاف کی اجازت دے دی گئی
https://www.nopnewstv.com/good-news-for-muslims

دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے جوانوں کے مابین جوش اور جذبے کی یہ جنگ ہر روز شام ڈھلے ہوتی ہے اور دونوں طرف کی تالیوں کی گونج میں ختم ہوجاتی ہے۔ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں نے اپنی سرحد بند کردی تھی جس کی وجہ سے پریڈ کو محدود کر دیا گیا تھا۔

اس عرصہ کے دوران دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے جوان ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے اور نہ ہی گیٹ کھولا جاتا تھا۔ جوان اپنے اپنے ملک کا قومی پرچم اتارتے اور سلامی دیتے تھے۔ واضح رہے کہ دو سال کے وقفے کے بعد واہگہ بارڈر پر رونقیں بحال ہونے سے یوم پاکستان کی تقریب بھی شاندار طریقے سے منائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے