تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرائیں برادری کے سرپرست اعلٰی ر بریگیڈیئر بشیر آرائیں کی فریال ٹالپور سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آرائیں برادری کے سرپرست اعلٰی ر بریگیڈیئر بشیر آرائیں کی فریال ٹالپور سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرائیں برادری کے سرپرست اعلٰی ریٹائرڈ بریگیڈیئر بشیر آرائیں نے منگل کے روز پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال ٹالپور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، سابق وزیر قانون ضیا لنجار اور پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر قاضی بشیر ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی
https://www.nopnewstv.com/national-flags-of-pakistan ‎

اس موقع پر ریٹائرڈ بریگیڈیئر بشیر آرائیں نے آرائیں برادری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آرائیں برادری پیپلز پارٹی کے ساتھ مکمل طور پر کھلی رہے گی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں نوشہرو فیروز کے انجنئیر طارق محمود آرائیں، کراچی کے چوہدری نسیم آرائیں، محمد انیس آرائیں، چوہدری شبیر آرائیں، احسان الحق، میرپورخاص کے افتخار آرائیں، ڈگری سے حاجی خالد آرائیں، حاجی غلام حیدر آرائیں، سندھ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ مجتبٰی کورائی، کراچی بار کے سابق جنرل سیکرٹری جی این کورائی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے