Home / اہم خبریں / ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان، پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں تمام اضلاع کو آمدہ بلدیاتی انتخابات کی باقائدہ تیاریوں کی ہدایت۔ باکردار اور قابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کی خدمت پر سجاس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ معروف سیاسی، سماجی و تاجر رہنما کامران ٹیسوری
https://www.nopnewstv.com/pay-tribute-to-sjas ‎

اجلاس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفرسمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور سیاسیات سمیت منتخب اراکین پولیٹیکل کونسل نے شرکت کی۔ علی حسین نقوی نے تمام اضلاع کو بھرپور انداز میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کراچی کی منتخب یونسل کونسلز سے مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدوار انتخابات میں خیمے کے نشان پر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے عوام کے مسائل کا واحد حل ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دے کر عوام کی خدمت کاموقع ملنا چاہیے تاکہ ستم رسیدہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے