تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جرمنی کے مسلمان کھلاڑی نے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جرمنی کے مسلمان کھلاڑی نے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اٹلی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑی نے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کی تصدیق خود گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ محمد کریمنووچ اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ ایک ہاتھ سے سب سے زائد تعداد کے ناریل پھوڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ لیکن اس بار ان کی تعداد کچھ بڑھی اور اٹلی کے شہر میلان میں انہوں نے اس کا براہِ راست عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ یہ شو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نشرکیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آئندہ ماہ بھی غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی

اس بار ریکارڈ بنانے کی شرط یہ تھی کہ اس میں مقابل کھلاڑی کی موجودگی کی اجازت دی گئی تھی اور دونوں ہاتھوں سے ناریل توڑنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم یہ ضروری تھا کہ ایک ہی ہاتھ کے ایک وار سے ناریل کو توڑا جائے ناکہ بار بار اس پر ہتھوڑا نما ہاتھ مارا جائے۔ ہی وجہ ہے کہ خود کریمنووچ کو بھی ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا کھلاڑی کہا جاتا ہے جو اس سے قبل بہت ساری اشیا توڑنے کے ریکارڈ بناچکے ہیں۔ تاہم اب میلان میں انہوں نے چھٹی مرتبہ ایک ہاتھ سے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے