تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گراس روڈ لیول کی سطح پر قومی کھیل کو فروغ دینے کے لئے شاہ ولایت پبلک اسکول اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پا گئی

گراس روڈ لیول کی سطح پر قومی کھیل کو فروغ دینے کے لئے شاہ ولایت پبلک اسکول اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پا گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور شاہ ولایت اسکول کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد جمعرات کو اسکول کے احاطے میں منعقد کیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق کے ایچ اے اور شاہ ولایت پبلک اسکول کراچی کے اسکولوں میں ہاکی کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے، واضح رہے کہ شاہ ولایت اسکول کراچی کے ان چند اسکولوں میں سے ایک اسکول ہے جہاں آج بھی ہاکی کھیلی جاتی ہے۔ ایم او یو پر کے ایچ اے کی چیئر پرسن صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا اور سیکریٹری کے ایچ حیدر حسین جبکہ اسکول انتظامیہ کی جاب سے منیجنگ ٹرسٹی اعزاز حسن خان اور اسکول کی پرنسپل ندرت امام نے دستخط کئے، جس کے ساتھ ہی قومی کھیل کے فروغ کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے ایک نئی تاریخ رقم کرکے پورے ملک میں کام کرنے والی ہاکی ایسوسی ایشنز کے لئے ایک مثال قائم کر دی۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر شاہ ولایت پبلک اسکول کے ساجد رضا (جی ایس) کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل (ر) طارق حلیم سوری، اولمپیئن سمیع اللہ (فلائنگ ہارس)، اولمپیئن حنیف خان، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، ایس وی پی کے ایچ اے اعجاز الدین، ڈی ایس پی خالق اور سابق صدر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن ایس ایم سبطین، حسن عابدی، ایس سبطین آصف نقوی، ارسلان مسعود، علی اشرف اور اختر رضا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیدہ شیلا رضا نے کہا کہ کے ایچ اے اور شاہ ولایت پبلک اسکول کے درمیان ہونے والا محاہدہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کسی بھی اسکول کے ساتھ پہلا معاہدہ ہے، صوبائی وزیر نے اسکول پر طلباء کو وظائف دینے اور کھیل کی بنیاد پر اسکالر شپ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف طلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یہ عمل قومی کھیل کے فروغ کا بھی سبب بنے گا، شہلا رضا نے کے ایچ اے کی محنت کو سراہا اور کہا کہ جب بھی کھیل کی تاریخ لکھی جائے گی تو سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا نام سب سے اوپر نظر آئے گا۔ پیٹرن انچیف کے ایچ اے میجر جنرل سوری نے کہا کہ آج ماضی کی یاد تازہ ہوگئی جب گھر کے بچے ہاکی کھیلنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اسکول کے جی ایس اعزاز حسن خان نے ادارے کو مفت ہاکی اسٹکس اور گیندیں عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے میدان میں لایا جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں میں 32 ہاکی اسٹکس اور 32 گیندیں تقسیم کیں۔ ان میں آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 17 ہاکی اسٹکس بھی شامل تھیں، کے ایچ اے سیکرٹری حیدر حسین جو کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے ہیں ان کے مطابق کے ایچ اے اور شاہ ولایت پبلک اسکول کے درمیان طے پانے والا مفاہمتی یاداشت پی ایچ ایف کے ڈومیسٹک وژن کا حصہ ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر برگیڈیر (ر) ایم خالد سجاد کھوکر پہلے ہی سندھ کے نوجوانوں کو گروم کرنے کے لئے دو کوچز معین عالم اور ازلان خان کو کوچنگ کی زمہ داری سونپ چکے پیں، اسکول کی پرنسپل نودرت امام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایسی کوششوں سے مستقبل میں نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے