تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فرینڈز کرکٹ کلب مدینہ منورہ کی جانب سے تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کو 60 سے زائد سویٹرز کا عطیہ

فرینڈز کرکٹ کلب مدینہ منورہ کی جانب سے تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کو 60 سے زائد سویٹرز کا عطیہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) فرینڈز کرکٹ کلب مدینہ منورہ کی جانب سے تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کو 60 سے زائد سویٹرز کا عطیہ دیا گیا۔ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے گورنمنٹ پرائمری اسکولوں کے یتیم اور مستحق بچوں اور بچیوں میں گرم سویٹرز تقسیم کردیے۔ فرینڈز کرکٹ کلب ٹیم مدینہ منورہ کے کھلاڑی عاصم سومرو، محمود ملک، ارشد علی، کاشف سہلری اور عبدالوحید نے تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کا قیام ایک اچھا اقدام ہے اپنے علاقے کی خدمت اسی طرح جاری رکھیں آئندہ سال اس نیک کام میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ ہمارا ہر ممکن تعاون آپکے ساتھ ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے