تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تناول کے 30 سے زائد سرکاری پرائمری سکولوں کے 500 مستحق بچوں اور بچیوں کو گرم سویٹر تحفے میں دیے گئے

تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تناول کے 30 سے زائد سرکاری پرائمری سکولوں کے 500 مستحق بچوں اور بچیوں کو گرم سویٹر تحفے میں دیے گئے

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تناول کے مختلف سرکاری پرائمری سکولوں میں مستحق بچوں کو گرم سویٹرز کے تحفے دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تناول کے 30 سے زائد سرکاری پرائمری سکولوں کے 500 مستحق بچوں اور بچیوں کو گرم سویٹر تحفے میں دیے گئے۔ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آئے ہیں۔ اس سے قبل بھی مستحق بچوں اور بچیوں کو جوتے اور گرم سویٹرز کے تحفے دیے گئے ہیں۔ فعل حال ہم یونین کونسل لساں ٹھکرال، پڑھنہ، پھلڑہ، ساون میرا اور لساں نواب میں کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان مستحق بچوں کے لیے اس سے بڑھ کر مزید کام کریں۔ تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی میں تناول سے تعلق رکھنے والے اندرون و بیرون ملک رہائش پذیر افراد شامل ہیں جو اس پلیٹ فارم سے علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران ندیم فاروق تنولی سرنی، سردار صابر گوجرہ، عتیق سلیمانی، نعیم فاروق تنولی سرنی و دیگر کے تعاون سے سویٹرز تقسیم کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے