تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، جرائم پیشہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

میرپورخاص پولیس کا ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، جرائم پیشہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، جرائم پیشہ ،ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد انڈر گراؤنڈ پل جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام محمد عامر اور وقاص گرفتار، ملزم عامر کے قبضے سے مسروقہ رقم اور پستول بمع میگزین اور گولیاں برآمد، ملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ٹاؤن کے سرقہ بالجبر اور کار یا دیگر گاڑیوں کے سرقہ کے مقدمات میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے، بعد ازاں ملزم عامر کے خلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او جھڈو کی کی متعلقہ تھانے کی حدود نبیسر روڈ نزد سلور موری شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام دلاور حسین ٹنگڑی گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد جمڑاؤ کینال گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام ممتاز علی شیخ گرفتار، ملزم کے قبضے سے 325 دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او تعلقہ کی متعلقہ تھانے کی حدود میرواہ مین روڈ نزد لغاری پمپ ڈبل سواری، شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام محمد علی شیدی، عاشق راجپوت، بیلو کولہی اور منجھی کولہی موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف تعلقہ تھانے میں درج۔ ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد محمودآباد ریلوے پھاٹک ڈبل سواری ، شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام شاہجہاں اور فراز احمد گرفتار، ملزمان کے خلاف محمود آباد تھانے میں درج۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی کے گاؤں شہمیر شر (مگھن موڑ) سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کے ڈرامے کا ڈراپ سین
https://www.nopnewstv.com/drop-scene-of-drama-of-missing/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین سے ملاقات, سی پیک راہداری سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، میڈیا کی آزادی کے لئے سی پی این ای کی جدوجہد کو سراہا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) سٹینڈنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے