کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی وزیر اعلٰی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ کی رہائش گاہ لیاری پہنچ گئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت، نعیم ملا سمیت پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نسیمہ ناز ایک ایسی جمالی تھی جس نے پارٹی اور اس صوبے کے لئے جو خدمات دی ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔ نسیمہ ناز کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔