میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ٹری ٹاپ ایجوکیشنل سسٹم، قائم شاہ آگرو کیمپس میں محفل میلاد کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق میہڑ سماجی ادارہ”بیسک اربن سروسز فار کچی آبادیز "(بستی) کے زیر انتظام سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سپورٹ سے چلنے والے اسکول "ٹری ٹاپ ایجوکیشنل سسٹم” قائم شاہ آگرو کیمپس میں نبی پاک ﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیئے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے بچوں نے ہدیہ نعت اور تقاریر کے ذریعے نبی پاک ﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا نعت اور تقاریر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو سید عابد شاہ، کامران، آعظم خان لوھانی اور دیگر نے بچوں کو انعام شیلڈ دیے۔