تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت میں باحجاب مسلمان طالبہ انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں باحجاب مسلمان طالبہ انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو وائرل

کرناٹک (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کر دی۔ کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کے لائحہ عمل کے حوالے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اضلاع اور ذیلی تنظیم کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس
https://www.nopnewstv.com/meeting-of-divisional-secretary

ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔ انڈیا ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی نے کہا کہ ’میں کالج جا رہی تھی جب کچھ لوگوں نے مجھ پر الزام لگایا اور کہا کہ میں برقعہ اتارنے کے بعد ہی احاطے میں داخل ہو سکتی ہوں، وہ مجھے اندر نہیں آنے دے رہے تھے۔‘دوسری جانب کرناٹک میں چند روز قبل باحجاب طالبات کو حجاب کے باعث کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کے احتجاج کے بعد انہیں کالج میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی تاہم انہیں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے