Home/اہم خبریں/میڈیا الیون گرین نے میڈیا یلو کو 2-4 سے شکست دیکر فیسٹول فٹبال میچ جیت لیا، منیجر نیا ناظم اباد جیم خانہ محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
میڈیا الیون گرین نے میڈیا یلو کو 2-4 سے شکست دیکر فیسٹول فٹبال میچ جیت لیا، منیجر نیا ناظم اباد جیم خانہ محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول فٹبال ایونٹ کا انعقاد نیا ناظم اباد کے سرسبز گراؤنڈ میں کیا گیا، میڈیا الیون گرین اور میڈیا الیون یلو کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں گرین نے مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کے کپتان طارق اسلم، انیس الرحمن، قلبے محمد اور شاہ رخ شاہ نے گول اسکور کئے، میڈیا الیون یلو کی جانب سے کپتان مقصود احمد اور عبدالرحمن نے گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، انیس الرحمن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، فیسٹول میچ کے اختتام پر نیا ناظم اباد جیم خانہ کے منیجر محمد آصف نے کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر غلام محمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔