تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلزپارٹی کے تعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے لاڑکانہ تباہ ہو چکا ہے، جے یو آئی عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ علامہ راشد خالد محمود سومرو

پیپلزپارٹی کے تعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے لاڑکانہ تباہ ہو چکا ہے، جے یو آئی عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ علامہ راشد خالد محمود سومرو

لاڑکانہ / کراچی (نوپ نیوز) لاڑکانہ کے سیاسی محور میں صفائی کا نظام بہتر نہ ہو سکا، ذمہ دار انتظامیہ کروڑوں روپیہ کی بجٹ کہاں خرچ کر رہے ہیں، ان سے پوچھنا معاف، شہری گندگی میں رہنے پر مجبور، حکمران جماعت نے لاڑکانہ شہر کو لاوارث بنا دیا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے راستوں اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں حکمران گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں لاڑکانہ کے شہری سخت پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو، مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی ہدایات پر لاڑکانہ میں گندگی کی تکلیف ختم کرنے کے لئے شہر کی اہم یو سی 11 میں صفائی مہم آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ اس حوالے سے مولانا راشد خالد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ آج لاڑکانہ شہر حکمران پارٹی کے منتخب کردہ نمائندوں کا علاقہ نہیں رہا، بلکہ کوئی علاقہ غیر نظر آرہا ہے، لاڑکانہ شہر اور خصوصاً یو سی 11 میں بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد مکمل طور پر انتظامیہ نے صفائی کا انتظام ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے اور پورے لاڑکانہ شہر کے عوام کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، علامہ راشد خالد محمود سومرو کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر صفائی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو سالانہ لگ بھگ دو ارب روپے صفائی کے لیے ملنے والے بجٹ پر سوالیہ نشان؟؟؟ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے تعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے لاڑکانہ تباہ ہو چکا ہے، جمعیت علماء اسلام عوامی کی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کی تمام بیس یونین کونسلیں کوڑے کرکٹ کا منظر پیش کر رہی ہیں، انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لاڑکانہ کے اکثر علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کی وجہ سے مردوں اور عورتوں سمیت بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لاڑکانہ موہن کے دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر بھر میں کچرا پھیلا کر عوام سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سیاسی دشمنی میں اخلاقیات کی نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے، یونین کونسل 11 لاڑکانہ کی صفائی میں جے یو آئی کے کارکن جذبے سے کام کر رہے ہیں، پوری یونین کونسل کی صفائی کروا کر صاف ستھرا رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی والے 2018 کا الیکشن ہارنے کے بعد شہریوں سے بنیادی سہولتیں چھین کر انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں بھی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دے کر پیپلز پارٹی کا بستر گول کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے