Home / اہم خبریں / لاہور کے ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کر دی، 10 لاکھ روپے بحفاظت شہری کو واپس کر دئیے

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کر دی، 10 لاکھ روپے بحفاظت شہری کو واپس کر دئیے

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور کے ایک ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کر دی، اور شہر کے علاقے قادری چوک پر روڈ پر پڑے 10 لاکھ روپے بحفاظت شہری کو واپس کر دئیے۔ پیسوں کے مالک سردار محمد خان نامی شہری نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے 10 لاکھ روپے گر گئے، دو گھنٹے بعد شہری اپنے پیسوں کو تلاش کرتے ہوئے پریشانی میں وارڈن کے پاس آیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا، جس پر وارڈنز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 لاکھ روپے واپس کر دئیے۔ وارڈن زبیر نے بتایا کہ کانسٹبل صبح صادق کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ہمیں پیسوں سے بھرا شاپر ملا، جسے ہم نے محفوظ کرلیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں اسی جگہ کھڑے رہے۔ شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو شاباش، تعریفی اسناد بھی جاری کیں او کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی، جو اس دوران میں ناپید ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے