تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار۔ اسلام آباد پولیس

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار۔ اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں فرحان اور عطاء الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے