Home / اہم خبریں / جائیداد کی لالچ نے بیٹے کو اندھا کردیا سگی ماں کو قید میں رکھا، عدالتی حکم پر بوڑھی خاتون راولپنڈی سے بازیاب

جائیداد کی لالچ نے بیٹے کو اندھا کردیا سگی ماں کو قید میں رکھا، عدالتی حکم پر بوڑھی خاتون راولپنڈی سے بازیاب

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جائیداد کی لالچ میں 3 سال سے بیٹے کی قید میں موجود بوڑھی ماں کو بازیاب کرالیا گیا۔ سیشن جج راولپنڈی کے حکم پر تھانہ سول لائن پولیس نے تلسہ روڈ پر واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر بوڑھی خاتون کو بازیاب کرلیا، خاتون کو بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں گزشتہ 3 سال سے قید کر رکھا تھا۔ہیومین رائٹس کمیٹی کے ممبر عامر سلیم رانا ایڈووکیٹ نے خاتون کی بازیابی کے لئے سیشن جج کے سامنے پٹیشن دائر کی تھی، جس پر سیشن جج نے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا، خاتون نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ بڑے بیٹے نے گھر پر جبری بند کر رکھا تھا، اور قصور میں ایک جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا، بڑے بیٹے نے مجھ پر باقی بچوں سے ملنے پر پابندی لگا رکھی تھی اور میری صبح شام نگرانی ہوتی تھی، عدالت مجھے چھوٹے بیٹے کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید نے شمیم اختر نامی بوڑھی خاتون کی خواہش پر اسے چھوٹے بیٹے حسن رجا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے