تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایک گھنٹے میں 36 قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کردی ہے۔جس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا۔ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے۔ شہید عظیم بلوچ کو اللہ تعالیٰ نے اس کی آرزو و تمنا کے مطابق شہادت کی موت دیکر اپنے پاس بلالیا۔ وہ ہر لحاظ سے ایک نظریاتی و آئیڈل شخصیت تھے عظیم بھائی کے نقش قدم زندگی گزارنی ہے تو آج ہمیں اس اجتماع میں عہد کرنا چاہیے کہ اپنی بقیہ تمام زندگی اسلام کے نام پر قربان کردیں گے اور حق و سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں: صدارتی نظام کا ڈھنڈورا تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
https://www.nopnewstv.com/proclamation-of-the-presidential-system

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداد پور میں سابق صوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ شہید کی یاد میں احباب سندھ کنونشن سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کا نوری آباد، حیدرآباد، مٹیاری، باقر نظامانی میں زبردست استقبال اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 74 سال گذر گئے مگر ایک گھنٹہ کے لیے بھی یہاں اسلام نافذ نہیں ہوا، ملک مقروض اور پاکستان کا ہر بچہ دو لاکھ 56 ہزار کا مقروض ہے۔ عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔ ایک غریب آدمی تو ناکردہ گناہوں کی بھی سزا بھی بھگتا ہے مگر وزیر اعظم سپریم کورٹ میں اپنی حاضری بھی گناہ سمجھتا ہے یہاں غریب و امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ اس لیے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ظلم و ناانصافی مہنگائی اور سودی نظام کے خلاف ملک بھر میں دھرنے دی گی مسائل کے حل کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم بھائی نے کراچی تا کشمور سندھ کے چپے چپے پر دعوت دین کا کام کیا۔ ان کی موت نے بھی تحریک کو طاقت اور سمت دی ہے۔ سانس کے آخری قطرے اور سانس کے آخری لمحہ تک اقامت دین کے لیے جدوجہد کرنا عظیم بلوچ کی شہادت کا پیغام ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں لوگوں کو جوڑا کرتے تھے یہ احباب کنونشن بھی اس کی گواہی دے رہا ہے۔ عظیم بلوچ کا پیغام بھی یہ ہے کہ ہم اپنی پوری زندگی اس تحریک کے ساتھ جوڑ دیں گے اور خون کے آخری قطرے تک اقامت دین کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عظیم بلوچ ایک کردار کا نام ہے۔ وہ جنت کے شہزادے اور دعوت و تحریک کا عملی نمونہ تھے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ عظیم بلوچ واقعی ایک عظیم آدمی تھے وہ ہر وقت دعوت دین کے کاموں میں مصروف تھے ان کی شہادت کا بھی یہی پیغام ہے کہ انہوں نے پوری زندگی اقامت دین کے لیے خرچ کردی ہے۔ وہ جمعیت کے تربیت یافتہ اور اگلے مورچوں کے مجاہد تھے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے جمعیت بہترین پلیٹ فارم یے۔ میں احباب جمعیت کو دعوت دوں گا کہ اپنی وابستگی جماعت کے ساتھ رکھیں۔ پاکستان کو حقیقی پاکستان بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے۔

احباب جمعیت پاکستان کے ناظم سید وقاص انجم جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے اجتماعات میں شرکت بھی بڑی سعادت ہے۔ ایمان جہاد و کردار کی بنیاد پر جمعیت کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ لوگوں سے محبت ان کی زندگی میں کی جائے مرنے کا انتظار نہ کیا جائے۔ اس موقع پر شہید عظیم بلوچ کے بھائی جے آئی یوتھ پاکستان کے نائب صدر فرہاد گل، صوبائی نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ درگاہ مٹیاری شریف کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی نے دعا خیر سے کنونشن کا اختتام کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماءو سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماء و سابق وفاقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے