تازہ ترین
Home / Home / اسرائیلی حملے قابل مذمت خطے میں مزید کشیدگی اور امن کے لئے خطرے کا باعث ہو گی

اسرائیلی حملے قابل مذمت خطے میں مزید کشیدگی اور امن کے لئے خطرے کا باعث ہو گی

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسرائیلی حملے قابل مذمت خطے میں مزید کشیدگی اور امن کے لئے خطرے کا باعث ہو گی۔ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اور UNOچارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ تا کہ امن اور بین الاقوامی قوانین کا بول بالا ہو۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آر ٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے مشیر مذہبی امور صادق علی کو چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے 2025کے سالانہ ایوارڈ کے لئے نامزدگی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری عثمان سیالوی، نائب صدر رانا ارشد چوہان، جوائنٹ سیکرٹری محسن سرفراز حسین اور رانا محسن علی، منیارٹی ایڈوائز وحید قادر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عدیل اشرف اور سیکرٹری اطلاعات شہباز راجپوت اور افتخار علی انجم اور سماجی شخصیت اعجاز احمد نے صادق علی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ ان کی شب و روز محنت کاملہ کا صلہ ہے۔ اُمید واثق ہے کہ وہ آئندہ اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے