سموگ کا باعث بننے والی فیکٹری سمیت گیس ری فلنگ کرنے والے تین کاروبار سیل..
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفیٰ جٹ نے سموگ کا باعث بننے والی زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری کو موقع پر سیل کردیا اس کے علاوہ شہر میں غیر قانونی طور گیس ری فلنگ کرنے والی 2 دُکانوں کو بھی سیل کردیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا سموگ سانس کی بیماریوں سمیت ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا سمیت بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ہے اس لیے ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی غیر قانونی ری فلنگ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے لہٰذا ایسے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.