تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نسلہ ٹاور سمیت دیگر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، چیف جسٹس انسانی ہمدردی کے تحت فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ایس ایم منیر، صدر کاٹی سلیم الزماں

نسلہ ٹاور سمیت دیگر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، چیف جسٹس انسانی ہمدردی کے تحت فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ایس ایم منیر، صدر کاٹی سلیم الزماں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نسلہ ٹاورن سمیت دیگر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، حکومت متاثرین کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے رہائشی، الہ دین پارک میں مسمار دکانوں کے تاجراور پولین اینڈ کلب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اکثریت متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور بیشتر کی زندگی بھر کی کمائی داؤ پر لگی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور معزز ججز اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت مظلوم عوام کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے جگہ حاصل کی لیکن انہیں اپنی جگہ سے بے دخل کرنا تشویش کا باعث ہے۔ آلہ دین پارک سے متصل دکانوں کے منہدم ہونے سے تاجروں کی بڑی تعداد بے روزگار اور دیگر متاثرین دیوالیہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نسلہ ٹاور کے 200 متاثرہ خاندان، آلہ دین پارک کے 400 دکانوں کے متاثرین اور پویلین اینڈ کلب کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے