تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جے یو آئی سندھ کی سرجانی ٹاؤن میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مذمت

جے یو آئی سندھ کی سرجانی ٹاؤن میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مذمت

کراچی (نوپ نیوز) ‏جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان اسلم غوری اور سمیع سواتی کی سرجانی ٹاؤن میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مذمت۔ جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ گھرگھر خوف و ہراس ہے، حکومت نے درندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، درندوں کے ہاتھوں 17 سالہ لڑکی کی آبرو ریزی معمولی واقعیہ نہیں۔

 

 

مزید پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف بھرپور احتجاج
https://www.nopnewstv.com/united-opposition-protests ‎

 

حکومت بےلگام درندوں کو گرفتار کرکے جلد کیفرکردار تک پہنچائے۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کو بروقت لگام دیتی تو یہ نوبت نہ آتی، عوام کی جان ومال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے