کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سندھ کے سربراہ اسرار عباسی و صدر کراچی ڈویژن ممتاز علی شاہ نے تحریک انصاف کے صف اول کے رہنما اور بانی رکن نعم الحق مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں نعیم الحق مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ نعیم الحق ایک مخلص اور سچے تحریکی ساتھی تھے۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔
آپ نے تحریک انصاف کے مشکل ترین بائیس سالہ دور میں جناب عمران خان کے شانہ بشانہ جدوجہد میں حصہ لیا۔ تحریک انصاف کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بنانے کے لئے اپنی زندگی کا بڑا حصہ وقف کر دیا۔ نعیم الحق کی تحریک انصاف کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔