نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) محراب پور میں مسلح افراد کی شہر کے وسط میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور پر ڈکیتی کی واردات، تفصیلات کے مطابق محراب پور میں مسلح افراد کی شہر کے وسط میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور سے ڈکیتی کی واردات۔مسلح افراد یوٹیلیٹی اسٹور سے دو دن کا کیش ایک لاکھ سے زاٸد نقدی اور دو موباٸل چھین کر فرار۔ مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان کی یوٹیلیٹی اسٹور کے مالک پر فائرنگ معجزانہ طور پر گولی یوٹیلیٹی اسٹور کے مالک کو چھوکر نکل گئی گولی کے ذرات لگنے سے یوٹیلیٹی اسٹور کا مالک زخمی۔ مسلح افراد نے یوٹیلیٹی اسٹور پر موجود گاہکوں سے بھی لوٹ مار کی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ لے کر کاروائی شروع کر دی۔