Home/اہم خبریں/سانگھڑ میں کھیلوں کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں والی بال کھیل کا باقاعدہ افتتاح کرکے کھیلوں کا آغاز کردیا
سانگھڑ میں کھیلوں کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں والی بال کھیل کا باقاعدہ افتتاح کرکے کھیلوں کا آغاز کردیا
سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد) سانگھڑ میں کھیلوں کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں آج ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ظفر منگی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں والی بال کھیل کا باقاعدہ افتتاح کرکے کھیلوں کا آغاز کردیا ہے، اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل میر حسن سریوال، پروفیسر نواز کمبہر، پروفیسر ممتاز لغاری، پروفیسر مبین وسان، پروفیسر عمران علی، یعقوب لغاری، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ارشد آرائیں، زوہیب حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ظفر منگی سے والی بال کھیل کے افتتاح سے قبل کھلاڑیوں کو متعارف کرایا گیا اور بعد میں انہوں نے پہلی بال پیش کرکے والی بال کھیل کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں کالج کے گراؤنڈ میں شجرکاری بھی کی گئی جس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات اور دیگر نے درخت لگائے اور قومی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔