تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور (بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں چوہدری سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لئے جلسے کر رہی ہے، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، مخالفین کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم پاکستان کو آگے اور سیاسی مخالفین پاکستان کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، عمران خان اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی ہے آزاد کشمیر میں بھی جیت ہماری ہی ہوگی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ آج پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، انشا اللہ پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ پاکستان کا نوجوان تحر یک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے، کامیاب پاکستان پروگرام ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ایک اور مثالی منصوبہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے