تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو مبارکباد

پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو مبارکباد

ڈربی (اسپورٹس رپورٹر) پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کے لیے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے، اس موقع پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر بہت خوش ہوں اور اس سے مزید حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ انٹرویو کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ رہتی ہے تاہم وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر باؤلنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ باؤلنگ میں اچھی شراکت داری قائم کرکے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ برطانیہ کی حکومت نے اب شائقین کو بھی اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ حارث رؤف نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ فینز کے سامنے پرفارم کرنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب کہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ برطانیہ میں کراؤڈ کے سامنے بولنگ کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے حارث رؤف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 27 سالہ فاسٹ باؤلر گزشتہ سال ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ تھے۔ ان گزشتہ 12 ماہ میں، حارث رؤف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 31 وکٹیں حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے