تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں گھروں پر جاکر ویکسین لگانے کے لئے کئی سال لگ جائینگے ویکسین کے لئے ہمیں مراکز جانا ہوگا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

سندھ میں گھروں پر جاکر ویکسین لگانے کے لئے کئی سال لگ جائینگے ویکسین کے لئے ہمیں مراکز جانا ہوگا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن گیم چینجر ثابت ہوا ہے ایک روز میں تقریبا سوا دو لاکھ شہریوں نے کورونا ویکسین کروائی ہے ہمارا ٹارگٹ ڈھائی لاکھ ویکسینیشن یومیہ ہے، لاک ڈاؤن اور شہریوں کی احتیاط کے باعث کورونا کی شرح میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے شہری سیاسی منافقوں کی باتوں پر کان کہ دھریں، پی ٹی آئی کے لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح پر قابو پانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں یہ وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے وہ گزشتہ روز فریئر ہال کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لیڈران اور میڈیا کے دوست معاشرے میں اہمیت رکھتے ہیں ہمیں لوگ دیکھتے اور سنتے ہیں ہم ماسک پہنیں گے تو عوام بھی ماسک استعمال کریگی ہمیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ہم سب نے زمہ داری کا احساس کرنا ہے پھر بھارتی ویرینٹ یا بھارتی سازش کو قابو کرنے میں آسانی ہوگی پچھلے چند روز میں میڈیا کے تعاون سے جو عوام کی زہن سازی کی گئی اسکے مثبت اثرات مرتب ہوئے کل ایک روز میں سندھ میں دو لاکھ بائیس ہزار افراد نے ویکسیشن کروائی پچھلے دنوں یہ تعداد بمشکل پچاس ہزار یومیہ تھی جو بڑھ کر دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گیارہ ویکسینیشن مراکز کو چوبیس گھنٹے فعال کردیا گیا ہے دارالعلوم کورنگی کراچی کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں کے ویکسینیشن کیمپ قائم کیا وہاں علماء اور طلباء ویکسینیشن کروا رہے ہیں آج انشاءاللہ ہم اپنا سوا دو لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرینگے عوام سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے مراکز پر رش ہے عوام کو پریشانی ہے ہمیں اسکا ادراک ہے رش میں ہم ایس او پیز کو فالو کریں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم مزید ویکسینیشن مراکز قائم کرینگے فیصلہ کیا ہے کہ مزید موبائل یونٹس کو فعال کیا جائے سندھ کے دیگر اضلاع سے موبائل یونٹس کراچی منگوائے ہیں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کو بڑے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا سیاسی منافقین نے بلاوجہ اس پر تنقید کی کیونکہ جب ان کی حکومت لاہور میں سخت فیصلے کرتی ہے تو وہ کوئی احتجاج نہیں کرتے لیکن جب کراچی میں ستائیس فیصد مثبت کیسز کے باوجود لاک ڈاؤن لگتا ہے تو یہ لوگ سیاست کرتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ عوام کو گمراہ کرتے ہیں یہ اتنے منافق ہیں جب ہسپتالوں میں صورتحال قابو سے باہر ہوتی ہے تو یہ میڈیا پر آجاتے ہیں ڈیلٹا ویرینٹ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے کل اسد عمر صاحب نے کہا کہ ہم سختی کرنے جارہے ہیں اس مشکل وقت میں متحد ہوکر کام کرنا ہے ڈیلٹا ویرینٹ کو پھیلنے سے ملکر روکنا ہے ہمیں شہریوں کو قائل کرنا ہے ہمیں سب مشاورت سے کرنا ہے طبی ماہرین ہمیں گائیڈ کررہے ہیں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرنے سے ہی اس وباء کو پھیلنے سے روک سکیں گے ماضی کی طرح پھر ہم کاروبار کھولنے کی طرف جائینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے قوانین سب کے لئے برابر ہیں پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر شادی کی تقریب کا نوٹس لیا ہے شادی کی تقریب کو رکوایا گیا تھا کیٹرنگ والوں کے خلاف بھی کارروائی کرینگے سیاسی لیڈر زمہ داری کا مظاہرہ کریں معیشت کو انسانی زندگی میں فرق ہے زندگی رہی گی تو ہم سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں بہت لوگ کراچی سے گلگت نادرن ایریاز گئے اور مثبت ہوکر کراچی واپس آئے ہم نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ فلائٹس پر سفر ویکسیشن سے مشروط کر دیں پی ٹی آئی ہماری بات مانتی ہے مگر تاخیر سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے ہم نے کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کا کہا وفاقی حکومت نے ائیر پورٹس کووڈ ٹیسٹ کو تاخیر سے لازمی قرار دیا آج ہم ماسک پہنیں گے تو کل آکسیجن ماسک نہیں پہننا پڑیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے کیا پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے پتہ نہیں کونسی دنیا میں یہ رہتے ہیں یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے ہیں کیا نادرن علاقوں میں لوگوں نے ماسک پہنا ہوا تھا؟ ایس او پیز پر ملک میں عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ہمیں زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا سندھ کی پوری آبادی کو گھروں پر جاکر ویکسین لگانے کے لئے کئی سال لگ جائینگے ویکسین کے لئے ہمیں مراکز جانا ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے ٹرانسپورٹ کو بند کیا تھا وفاقی حکومت نے ہمیں تحریری طور پر کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولیں جس کے بعد ہمیں یہ فیصلہ لینا پڑا وفاق نے ائیر پورٹس پر کورونا ٹیسٹ لازمی قرار نہیں دیا وفاق نے کہا کہ صوبے اس حوالے سے خود فیصلہ کریں پورے ملک میں یکساں پالیسی ضروری ہے۔ ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی حرکت کی مذمت کرتا ہوں کراچی شائستگی تہذیب و تمدن کا شہر ہے عامر لیاقت کی حرکت شرمناک ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے