تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث پابندیاں عائد

خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث پابندیاں عائد

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث پابندیاں عائد، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پشاور اور ایبٹ آباد میں پابندیوں کے احکامات جاری کردیے، پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا، پشاور اور ایبٹ آباد میں رات 8 بجے کاروباری مراکز بند ہوں گے، ہفتے میں 2 دن کاروباری سرگرمیاں بند ہوں گی، ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی، دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام ہوگا، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ 8 اگست سے ان ڈور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہوگی، ان ڈور کلچر، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، تفریحی پارکس، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے، پبلک پارکس سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، ان ڈور جمز کورونا ویکسین لگانے والوں کے لئے کھلے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماءو سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماء و سابق وفاقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے