Home/اہم خبریں/میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جاٸے۔ حکومت جاٸز مطالبے کو فوری پورا کرے۔ میر پرویز اختر تالپور
میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جاٸے۔ حکومت جاٸز مطالبے کو فوری پورا کرے۔ میر پرویز اختر تالپور
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے وکلاء، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی غریب ساٸلین کی موثر و تاریخی تحریک کی عملی جدوجہد کا تسلسل ساتویں ہفتے بھی جاری۔ ہفتہ وار احتجاج کے ساتویں جمعے کیمپ میں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے وفد زونل انچارج خالد تبسم و جوائنٹ زونل انچارج آفاق احمد خان اور سلیم میمن، سول سوساٸٹی کے وفد محد بخش کپری، لالا نواز، شہزادو ملک، سرفراز قاٸمخانی، ظہور لغاری، بختیار شاہ، بشیر لغاری، وسیم لغاری، علی حسن نون اور علی گوہر کاظم نے خصوصی شرکت کی۔ معتبر ضلعی وکلاء بار کے معزز صدر میر پرویز اختر تالپور نے ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی تحریک کو عملی طور پر موثر بنانے کے لیے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کے لیے آٸے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ احتجاج میں سندھ بار کونسل کے رکن ایڈوکیٹ میر نعیم اختر تالپور، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ میر پرویز اختر تالپور، ناٸب صدر آصف چوہدری، جنرل سیکرٹری مسعود لغاری، متحرک و سرگرم معروف ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ایڈوکیٹ غلام نبی میوو، میرپورخاص پریس کلب کے نائب صدر نامور صحافی سندھ ٹی وی نیوز کے بیورو چیف نذیر پھنور، ایوان صحافت کے سینئر رکن نامور صحافی فلک شیر اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے معزز صدر میر پرویز اختر تالپور نے کہا کہ قانون میں ایسی گنجاٸش موجود ہے آرٹیکل 198 واضح یہ بتارہا ہے کہ گورنر سندھ کیبنٹ کی تجویز پر اور چیف جسٹس سندھ کی مشاورت سے حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں جس سے ہاٸیکورٹ سرکٹ بینچ قاٸم ہوسکتی ہے یہاں پر نٸی تعمیر شدہ تالا لگی عمارت موجود ہے جس میں اس بینچ کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے صوبے میں عوامی حکومت ہے مرکز میں انصاف کی حکومت ہے پھر کیوں سب سے بڑے اور پسماندہ ترین ڈویژن کے غریب ساٸلین کی امنگوں کے انصاف پر مبنی آٸینی حق کو پورا نہیں کیا جارہا ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جاٸے۔ عوامی حکومت اپنی عوام کے جاٸز مطالبے کو فوری پورا کرے۔