تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گوگل کا پاکستانی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو زبردست خراجِ تحسین

گوگل کا پاکستانی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو زبردست خراجِ تحسین

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گوگل نے اپنے تخلیقی خاکے ’ڈوڈل‘ سے اس بار پاکستان بلکہ دنیا کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ حنیف محمد کو دنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ میچوں میں سب سے طویل اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو 1957ء اور 1958ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ طویل تھی۔ حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو غیرمنقسم ہندوستان کی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے عروج کے دور میں انہیں دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز حاصل رہا۔ اپنے 17 سالہ کیریئر میں انہوں نے 55 ٹیسٹ میچ کھیلے اور ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کا سہرا بھی انہی کے سر ہے اسی بنا پر انہیں لِٹل ماسٹر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ اننگ کھیلنے والے کھلاڑی کا سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے بہاولپور بمقابلہ کراچی میں 499 رنز بھی بنائے تھے اور 500 رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ فیلڈنگ میں وہ وکٹ کیپر رہے اور اس کے علاوہ باؤلنگ بھی کی۔ حنیف محمد 11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے