اسلام آباد/ کراچی (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے ان کی آفس میں اہم ملاقات کی، دوران ملاقات صوبہ سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کے انتظامی امور بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو کہا ویلڈن حلیم عادل گھبرانہ نہیں ہے۔ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف صف اول دستے کا کردار ادا کریں۔ اگلے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سندھ کے لوگوں کو بھی کرپٹ ٹولے سے نجات دلائیں گے۔ جلد سندھ کا دورہ کروں گا، حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا سندھ کے لوگ کرپٹ حکومت سے نجات کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹٰی کی سندھ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے کرپشن کی وجہ سے سندھ کے محکمے تباہ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا سندھ کے نالائق بچے کشمیر میں چھٹیاں منانے پہنچے ہوئے ہیں، میرے نانا میری والدہ کے نعرے لگاتے ہیں، بلاول زرداری اپنے ابو کا نام نہیں لیتے، کشمیر کی عوام باشعور ہے کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے، بلاول بتائیں کہ راجیو گاندھی کے دورے کے دوران کشمیر کے بینر کس نے اتروائے، بلاول کے والد نے پیسے لیکر ملک پر ڈرون حملے کروائے، بلاول کے چاچو وزراء اعظم ہار چور اور راجہ رینٹل مشہور ہوئے، وہ بلاول کشمیر کی آزادی کے بھاشن دے رہے ہیں، پی پی کشمیر کی سب سے بڑی سوداگر جماعت ہے، سندھ کی زمینیں بیچنے کے بعد فرزند زرداری کی نظریں کشمیر کی سرزمین پر ہیں، بلاول کے والد نے کشمیریوں کا سودا کرکے باہر جائیدادیں بنائی، عمران خان دنیا بھر میں کشمیر کے سفیر ثابت ہوئے ہیں، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان کی قیادت میں ہی کشمیر آزادی سے ہمکنار ہوگا۔