تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عید الاضحی کے انتظامات۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ۔ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

عید الاضحی کے انتظامات۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ۔ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عید الاضحی کے موقع پر قر بانی کی آلائشیں اٹھانے ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کے انتظامات کے لئے متعلقہ بلدیاتی اداروں نے اپنے اپنے ہنگامی منصوبے بنا لیئے ہیں جمعرات کو کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدار ت منعقدہ اجلاس میں ان ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ عید الاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے کراچی انتظامیہ سے اجازت درکار ہوگی۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز مطلوبہ تقاضوں کے مطابق اجازت نامے جاری کریں گے فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات، اور کنٹونمنٹ بورڈز سمیت تمام ادارے مربوط اقدامات کریں گے آپس میں مشاورت سے کام کریں گے۔ کمشنر کراچی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر نظر نہ آئیں اوران کی وجہ سے شہریوں کو تعفن کی شکایت نہ ہو۔ فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر تمام اضلاع میں کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے جہاں سے آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائٹس منتقل کی جائیں گی، آلائشیں جام چاکرو اورگوند پاس لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگائی جائیں گی اجلاس میں عید سے قبل شہر مین کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ سپر ہائی وے پر قائم مرکزی مویشی منڈی اور کورونا پابندیوں میں نرمی کی اجازت ملنے والے تمام مقامات پر کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تمام ڈپٹی کمشنرز بازاروں اوردیگر مقامات اور مویشی منڈی میں کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں این سی او سی کی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں گے ضلعی انتظامہ کے افسران اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں گے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے اور ہر روز کمشنر کراچی کو رپورٹ کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور جو ضروری ہو خلاف ورزی کرنے والے ذمہ دارون کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں مرکزی مویشی منڈی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عملدرآمد، جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال، صفائی، اور ٹریفک انتظامات سمیت شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، صفائی کو یقینی بنایا جائے گا تمام بیوپاریوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر۔ ٹو جواد مظفر، ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک، تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند، تمام اضلاع کے میونسپل کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کنٹونمنٹ بورڈز، بلدیہ عظمی کراچی، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ لوکل گورنمنٹ ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے سنیئر افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے